تازہ تر ین

وزیراعظم نے بی آر ٹی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

(ویب ڈیسک) افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی ، بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔

ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔

حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بی آر ٹی منصوبے کا روٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم کوریڈور سے متصل کمرشل پلازے اور دیگر عمارات کورونا وائرس کے باعث مکمل نہیں کی جاسکیں، جنہیں عنقریب مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv