)ویب ڈیسک):عامرخان نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی حکومت کوصرف کرپشن سےسروکارہے، جب تک مسئلےکوسنجیدہ نہیں لیاجائےگامستقل حل نہیں نکلےگا۔
عامرخان نےتجویزدی کہ صوبےکےمسائل کےحل کیلیےپورےسندھ کےمیئرزکوبااختیاربنایاجائے، مستقل بنیادوں پریہاں کےنمائندوں کوبااختیارکرناہوگاجب ہی مسائل ہونگے۔
ایم کیوایم رہنماء نےمزید کہا کہ اس بجٹ اورفنڈ میں کراچی جیسےبڑےشہرکےمسائل حل ہی نہیں ہوسکتے۔
انھوں نےیہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں بھی تاثردیاگیاکہ ایم کیوایم کاووٹ ختم ہوگیا،اگراین ڈی اےسسٹم بیٹھ جائےاورنتائج تبدیل کردیےجائیں توہی یہ ہوسکتا ہے۔
عامرخان نے کہا کہ کراچی کے مسئلے کی وفاق بھی ذمہ دارہے،عمران خان نےبہت وعدےکیےمگرپورےنہیں کیے،جب تک سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیاجائےگامستقل حل نہیں ہوگا