تازہ تر ین

کلائمٹ ایکشن: عالمی سطح پر پاکستان کی ایک اور اہم کامیابی، وزیر اعظم کا خوشی کا اظہار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کلائمٹ ایکشن میں کامیاب ہو گیا ہے، پاکستان نے’’کلائمٹ ایکشن‘‘ کا ٹارگٹ ڈیڈ لائن سے 10 سال قبل حاصل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیات سے متعلق اقدامات کا ہدف پاکستان نے ڈیڈ لائن سے دس سال قبل حاصل کیا۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اہم کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا، وزیر اعظم نے ماحولیاتی چیلنج کا ٹارگٹ بروقت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، پاکستان کی کامیابی کا اعلان اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کچھ دیر بعد کریں گے۔ملک امین اسلم نے بتایا کہ عالمی سطح پر پائیدار ترقی پر 200 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، اقوام متحدہ نے رکن ممالک کے لیے 2030 کی ڈیڈ لائن مختص کی تھی، مذکورہ اہداف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان اہداف کا مقصد معاشی، سماجی ترقی سمیت تعلیم و صحت میں بہتری تھا، پاکستان میں اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے لیے ملک کے جنگلات کے رقبے میں اضافہ کیا گیا، بلین ٹری سونامی اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبوں کا اس ہدف کے حصول میں اہم کردار ہے۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان، متبادل توانائی کے منصوبے بھی شروع کیے گئے، ان منصوبوں سے ملکی جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور ماحول میں بہتری آئی، ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی پالیسی بھی منظور کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv