تازہ تر ین

عدالت نے پولیس کو ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت 22 جولائی تک منظور کر لی

لاہور (ویب ڈیسک ) : ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظورکر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں خاتون کے ٹریفک وارڈن پر تشدد اور تضحیک آمیز رویے اپنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظورکر لی۔سیشن کورٹ نے پولیس کو 22 جولائی تک خاتون کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ض درخواست ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کا ایک اور واقع سامنے آگیا تھا۔ لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک وارڈن نے ایک خاتون کو غلط پارکنگ کرنے پر روکا جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئی۔ ایک صارف نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

صارف کی جانب سے بتایا گیا کہ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون کو بدتمیزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے ساتھ وہ کسی سے فون پربات کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں ایک فون کروں گی تو تمہاری نوکری چلی جائے گی، خاتون نے پولیس اہلکار پر ہاتھ بھی اٹھا دیاتھا۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی، وہ بس اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔اب پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ہوگئی، 29 سالہ رئیسہ مسعود نیو گارڈن ٹاون کی رہائشی ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا، خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظورکر لی گئی ہے۔جس کے تحت عدالت نے پولیس کو ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv