ویب ڈہسک : پنجاب میں بچوں کی موجیں ختم ہونے والی ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں کہ ابتداء میں ایک کلاس میں 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ 15 اگست سے کلاسز کا آغاز ہوسکتا ہے۔
اسکولوں کی طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق ایک سوال پر صوبائی وزیر مراد راس نے بتایا کہ متاثرہ بچیوں سے رابطہ ہے، ان کی تحریری درخواست آنے پر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔