تازہ تر ین

کراچی:محکمہ موسمیات کی تیزبارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک : شہر میں بارش کا سلسلہ 6سے 8جولائی تک جاری رہے گا

کراچی میں 3 روز بعد بادل برسنے کی محکمہ موسميات نے پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں متوقع بارشوں کا بتاديا ہے۔شہر میں 3 روز بعد بادل برسنے کی پيشگوئی کردی گئی ہے۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 6سے 8جولائی تک جاری رہے گا جبکہ 7 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش سے پہلے تیز ہوائیں اور آندھی کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار40سے50فی کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ تیزہواچلنےکےدوران شہری احتیاط کریں،بارشیں گرج چمک کیساتھ ہونگی،شہر میں اربن فلڈنگ کا کا بھی خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت38 ڈگری رہ سکتا ہے، 4اور5 جولائی کو درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے،بارش سے قبل شہر میں حبس کی کیفیت ہوگی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv