تازہ تر ین

مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے، عمران خان

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچے اور اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  مظالم پر شدید مذمت کی ۔

مظفرآباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور آر ایس ایس کی انتہا پسند مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہی ہے جبکہ بھارت میں عیسائیوں پربھی ظلم کیاجارہاہے لیکن ٹارگٹ مسلمان ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا ،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے یہ سب کوپتہ ہے، مودی کی سوچ برہمن سوچ ہےیہ خودکوبہت اعلیٰ سمجھتےہیں۔

وزیر اعظم آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے

 وزیراعظم نے کہا کہ مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہےجبکہ بھارت کے پڑھے لکھے عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ مودی تباہی کی طرف ملک کو لے کر جارہا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی طاقت سے کشمیر کے لوگوں کو ڈرا نہیں سکتا ، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے ، 5 اگست تک ہم دوبارہ سے کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv