تازہ تر ین

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بدترین فائرنگ

آزاد کشمیر کے کریلہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، 1 خاتون شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بدترین فائرنگ، آزاد کشمیر کے کریلہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، 1 خاتون شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے چین کے بعد پاکستان کی سرحد پر بھی اشتعال انگیز کاروائیاں تیز کر دی ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کی شب کو بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے کریلہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے باٹلہ متھرانی گاوں سے تعلق رکھنے والی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک جانب چین کیساتھ محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے، تو دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر بھی اشتعال انگیز کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv