تازہ تر ین

بین الاقوامی پروازوں کیلئے کل سے فضائی حدود کھول دیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنس کر رہ گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv