اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے یہ بات کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تازہ ترین تخمینوں کی بنیاد پر لوگوں کو اس مہک مرض سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔عمران خان نے مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے تعاون سے اپنے متعلقہ علاقوں کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی سہولیات کا جائزہ لے اور ضابطہ کار پر عملدرآمد میں لوگوں کا تعاون یقینی بنانے میں بھی فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائیں تا کہ آنے والے مشکل ہفتوں میں احتیاطی تدابیر اور معاشی سرگرمیوں میں توازن پیدا کیا جا سکے۔