تازہ تر ین

عامر اور حارث سہیل کی ذاتی وجوہات کے سبب دورہ انگلینڈ سے معذرت

 

اسلام آ با د (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ باو¿لر محمد عامر اوربلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کر لی ہے اور حارث سہیل کی دستبرداری کے بعد فوادعالم کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستانی ٹیم کا رواں سال اگست ستمبر میں دورہ انگلینڈ شیڈول ہے جس میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں دونوں کھلاڑیوں کی دورہ انگلینڈ کے لیے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا۔پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ باو¿لر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی۔محمد عامر کے ہاں اگست میں بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پر دورے سے معذرت کی۔پی سی بی نے دور انگلینڈ پر 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف پر مبنی بڑے دستے کو انگلینڈ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv