اسلام آباد(ویب ڈیسک)میجر جنرل ہوانگ چنگ ڑین کی سربراہی میں دس رکنی چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم کو وبائی امراض کے خلاف پاکستان کی اب تک کی کوششوں ، ہنگامی اقدامات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا گیا۔رپورٹ کے مطابق چین سے آئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پاکستان کی قومی کوشش کا سنگ بنیاد ہے اور کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاو¿نز اور قابو پانے کی کوششوں میں مدد فراہم کررہا ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے حکام نے وفد کا چین کی طرف سے تمام شعبوں میں وبائی امراض کے خلاف لڑائی میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔چینی میڈیکل ٹیم نے بھی ابتدائی علاج کے اپنے تجربات شیئر کیے جس سے چین کو وبائی مرض میں کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔ چینی وفد نے ماہرین صحت کے مشوروں کے مطابق سائنسی انداز میں قومی کوویڈ کوششوں کو آگے بڑھانے پر این سی او سی کی تعریف کی۔چینی فوجی میڈیکل ٹیم پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے جس میں بیماریوں کے کنٹرول ، پلمونولوجسٹ ، آئی سی یو ، متعدی بیماری اور کنٹرول ، جانچ کے ماہرین شامل ہیں۔
































