تازہ تر ین

شمالی وزیرستان: دھماکے میں ایک فوجی شہید، 3 زخمی ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں دھمکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔پولیس نے عامر کے نام سے شناخت ہونے والی فوجی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی مذکورہ دھماکا عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد کے نزدیک ہوا۔اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بازار میں کھڑی کم از کم 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بازار میں گشت کررہی تھی جب ان کی گاڑی کے نزدیک ایک ریموٹ کنٹرولڈ ڈیوائس پھٹ گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان اور اسلام نبی زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد میرعلی تا میرامشاہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی اور فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔خیال رہے کہ 7 مئی کو شمالی وزیرستان میں ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ضلع شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ 9 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔اس سے قبل 14 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔11 اپریل کو شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔قبل ازیں 8 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv