تازہ تر ین

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر پراسرار طور پر ہلاک

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) اسرائیل میں تعینات چین کے سفیر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ اس بات کا اعلان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کیا ۔ امریکی اخبار بلوم برگ کے مطابق اسرائیل کی ہیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل میں متعین چینی سفیرمسٹر ڈو وائی جنہوں نے دو ماہ پہلے اپنا عہدہ سنبھالا تھا، اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ ان کی موت کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔58سالہ مسٹر ڈو وائی کو کرونا وائرس وبا کے دوران فروری میں اسرائیل میں چین کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں چین کے سفیر نے دو دن پہلے امریکی سیکرٹری خارجہ کے اس بیان کی مذمت کی تھی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے کرونا وائرس وبا کے متعلق معلومات پوشیدہ رکھی ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق اسرائیل پولیس چینی سفیر کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ہے تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل دورے کے ایک ہفتے میں ہی چینی سفارت کار کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے چین پر شدید تنقید کی تھی اور اسرائیلی رہنماﺅں سے مطالبہ کیا تھا کہ چین کیساتھ بنیادی انفراسٹرکچراور مواصلات کے معاہدے نہ کئے جائیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو ووی دارالحکومت تل ابیب میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ 57سالہ ڈو ووی رات کو معمول کے مطابق اپنے کمرے میں سونے کے لئے گئے تاہم صبح ان کے ملازم نے انہیں جگانے کے لئے ان کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ اپنے بستر پرمردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی طور پر ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث بتائی جارہی ہے لیکن مختلف ذرائع ان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں. سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل دورے کے ایک ہفتے میں ہی چینی سفارت کار کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے چین پر شدید تنقید کی تھی اور اسرائیلی رہنماﺅں سے مطالبہ کیا تھا کہ چین کیساتھ بنیادی انفراسٹرکچراور مواصلات کے معاہدے نہ کئے جائیں۔ دوسری جانب فلسطینی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹورک نے چینی سفیر کی موت کی خبر دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں زہر دیکر قتل کیا گیا ہے کیونکہ حال ہی میں انکا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے اور وہ بالکل تندرست تھے۔ انہوں نے 14مئی کو کرونا وائرس کے حوالے سے چینی اور فلسطینی ڈاکٹرز کیلئے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز سفارتخانے نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کی چین پر کرونا وائرس بارے تنقید پر سخت ردعمل دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کی موت کا باضابطہ اعلان نہ چین نے کیا ہے اور نہ ہی اسرائیل نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چینی سفیر کی موت کا اعلان خود چین ہی کرے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv