تازہ تر ین

شہریوں نے لاک ڈاﺅن کو غیرسنجیدہ بنا دیا، ناکے بھی ختم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہے۔ عوام کی جانب سےلاک ڈا?ن کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا۔ شاہراہوں پر ناکے موجود ہوتے ہیں مگر پولیس اہلکار غائب ہوتے ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت بغیر چیکنگ کے جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے چینل فائیو کے نمائندگان نے کورونا لاک ڈا?ن کے دوران سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ملتان سے نمائندہ چینل فائیو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈبل سوار پر پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، عام ڈبل سواری پر پابندی پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ پولیس کی جانب شہر بھر سے ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، پولیس بئیریر تو موجود ہیں لیکن پولیس کہیں نظر نہیں آتی۔ پولیس اہلکار عوام کی حفاظت کی بجائے تھانوں میں بیٹھے آرام کر رہے ہیں۔ اعلی حکام کی جانب سے احکامات کے باوجود پولیس شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، نہ ہی کوئی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ تاہم عوام کی پکڑ دھکڑ کیساتھ تھانوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں ، لگتا ہے پولیس کو کورونا راس آگیا ہے۔لاہور سے نمائندہ چینل فائیو نے بتایا کہ شہر بھر میں جزوی لاک ڈا?ن پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ رمضان سے قبل پولیس کی جانب سے ناکوں پر نرمی کی گئی تھی تاہم آج پھر سے ناکے لگائے گئے ہیں اور پولیس آنے جانے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ افطاری کے بعد لاک ڈاون میں مزید سختی کی جارہی ہے اور غیر ضروری باہر نکلنے والے عوام کو واپس گھر بھیجا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کو یقینی بنانے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ڈبل سواری پر چالان کیے جارہے ہیں جبکہ تین سے زائد کار سواروں کے بھی چالان کیے جارہے ہیں۔ اب تک سات سو پچاس گاڑیوں کے چالان کیے جاچکے ہیں۔ راولپنڈی سے نمائندہ کا کہنا تھاکہ رمضان سے قبل ہی شہر بھر میں لگائے گئے ناکے پولیس کی جانب سے ختم کر دئیے گئے تھے، اب نہ کوئی پولیس اہلکار سڑک پر نظر آتا ہے اور نہ ہی آرمی اہلکار موجود ہیں۔ عوام کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، کسی آنے جانے والے سے کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں ہے۔ چینل فائیو کی جانب سے شہر کا سروے کیا گیا جسکے مطابق عوام رات گئے تک سڑکوں پر نظر آئے مگر کوئی بھی انہیں کورونا کے حوالے سے آگاہی دینے والا یا روکنے والا موجود نہیں تھا۔ پولیس اپنی ڈیوٹی سے جان چراتی نظر آرہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv