تازہ تر ین

وفاقی کابینہ 16قومی اداروں کی نجکاری آٹا چینی مافیا کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وفاقی کابینہ نے 16 قومی اداروں کی نجکاری کی منظوری دےتے ہوئے بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں سمری کو مسترد کر دیاگیاہے،کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،کابینہ نے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی،سیکرٹری داخلہ نے چینی مہنگی ہونے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا،آٹے سے متعلق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے بعد مل جائے گی،مافیاز کو نشان عبرت بنائیں گے تو تاکہ کوئی عوام کا استحصال نہ کرسکے، ڈاکٹر عشرت کی کمیٹی نے 16 وفاقی اداروں کی نجکاری کی سفارش کی، ڈاکٹر عشر ت کی کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی گئی ہیں،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا استعفیٰ منظور ہو گیا ہے ،سرکاری ملازمین کی ہڑتال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے چینی ذخیرہ اندوزوں سے متعلق معاملات سامنے لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم اداروں میں چھپی کالی بھیٹروں کو بے نقاب کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں آٹا اور چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے ایم کیو ایم جلد دوبارہ کابینہ کا حصہ ہوگی،پنشن لینے والی بیوہ خاتون کو صرف ایک بار غیر شادی شدہ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گاپنشن لینے والی 60سے سال سے زائد کی بیوہ خاتون کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک کیلنڈر ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی کابینہ نے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے ملازمین کے یکساں پے سکیل کےلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ، مسٹر ایل این جی(شاہد خاقان عباسی) نیب یاترا کے بعد ٹاک شوز میں اپنی کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں،مہنگے معاہدوں کے باعث گیس اور بجلی کے بھاری بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی بحران چھوڑ کر گئی،انتخابات کی بات کر کے مسلم لیگ (ن) سیاسی کشتی کو سہارا دینا چاہ رہی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس سے قبل سرکاری ملازمین کی ہڑتال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی جائے،وزیر خزانہ احتجاج کرنے والے ملازمین اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مسئلے کا کوئی حل نکالیں گے، وزیراعظم نے ملازمین کے یکساں پے سکیل کےلئے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر گفتگو ہوئی، کو رونا وائرس پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی، چین میں موجود طلبا سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا گیا، حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ،سیکرٹری داخلہ نے چینی کے حوالے سے کمیٹی کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا،چینی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو مزید اختیارات کی منظوری دی گئی،آٹے سے متعلق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے بعد مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں چینی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری دی گئی ہے،کمیٹی بعض معاملات کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے سکے گی ،نظام میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنانا چاہتے ہیں ،مافیاز کو نشان عبرت بنائیں گے تو تاکہ کوئی عوام کا استحصال نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی کے بارے میں فرانزک رپورٹ ہونا ضروری ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کے حوالے سے رپورٹ جلد فراہم کی جائے، کابینہ ارکان کی اکثریت کا یہ نکتہ نظر تھا کہ آٹے چینی کی رپورٹ کو جلد عام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ہمیں ورثہ میں ملا ،کوئی معاہدہ موجودہ دور حکومت میں نہیں ہوا ،سابق حکومت کے مہنگے معاہدوں کی قیمت موجودہ حکومت اور عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں توانائی کے معاملہ پر تفصیلی غور ہوگا ، کابینہ کے سامنے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم روڈ میپ رکھا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے (آج) بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات کرکے آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنشن وصول کرنے والوں کی سہولت کیلئے بائیو میٹرک سے جوڑ دیا گیا ہے،کابینہ نے بجلی گیس اور دیگر بلز جمع کروانے کی تاریخ کو سہل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،تمام یوٹیلیٹی بلز ایک ہی تاریخ میں جمع کروانے کا طریقہ کار متعارف کروایا جائے رہا ہے،موجودہ کابینہ نے ابتک کل 79 فیصلے کئے جس میں سے متعدد پر عملدرآمد ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بھارت سے تجارت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سمری کو مسترد کردیا،کابینہ نے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے 16 اداروں کی مکمل نجکاری کی سفارش کی ،کابینہ نے ڈاکٹر عشر ت کی کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی ہیں،مختلف وزارتوں کی جانب اداروں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، کابینہ نے نجکاری سے متعلق قوانین کو ازسر نوترتیب دینے کی ہدایت کی،اسلام آباد میں وفاقی اداروں میں گریڈ 1سے 15تک وفاقی ملازمین کا کوٹہ 50فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،عبدالمجید خان ، ظہیر بیگ کو یوٹیلٹی سٹورز بورڈ کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم نے پنشن کے حوالے سے کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے،پنشن لینے والی بیوہ خاتون کو صرف ایک بار غیر شادی شدہ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا،پنشن لینے والی 60سے سال سے زائد کی بیوہ خاتون کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت کی بدحالی کے ذمہ داروں کو عوام نے2018کے انتخابات میں مستردکردیا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی بحران چھوڑ کر گئی، انتخابات کی بات کر کے مسلم لیگ (ن) سیاسی کشتی کو سہارا دینا چاہ رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے، وفاقی کابینہ کو کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ذوالفقار بخاری اور ظفر مرزا نے چین میں مقیم طلبا کے والدین سے ملاقات سے آگاہ کیا چین میں مقیم طلبا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا بھرتیوں کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق ہدایت دی گئی،کرونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی کام کر رہی ہے،چاروں صوبوں کے محکمہ صحت بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں،کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز کا تعلق سندھ سے ہے،کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ سامان کی برآمد کی اجازت نہیں ہو گی،بھارت سے ڈینگی سپرے منگوانے کی پنجاب حکومت کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے میڈیا برفنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہ جاسکے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جلد دوبارہ کابینہ کا حصہ ہوگی ایم کیو ایم حکومت کا اہم سٹیک ہولڈرز ہے ،کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ساتھ لے کر چلیں گے، معاون خصوصی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے سٹاک مارکیٹ مسائل کے بعد دوبارہ کھڑی ہوگئی اب روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان معیشت میں جھٹکے برداشت کرنے کی سکت ہے، ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ نے تیل کی قیمتوں کے حوالے وزیراعظم اور کابینہ کو بریف کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv