تازہ تر ین

لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر نامعلوم افراد کا حملہ

 لندن: برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان خان کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب شام کی چہل قدمی کے دوران 2 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کو آگاہ کر دیا گیاہے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان شدید زخمی نہیں ہوئے انہوں نے ڈکیتی کی رپورٹ کی ہے اور نامعلوم افراد ان کی گھڑی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv