تازہ تر ین

ڈیرہ اسماعیل خان،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،کرنل مجیب الرحمن شہید،2دہشت گرد ما رے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیئے، فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا گھیرا وکیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے افسر،کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا، پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس ناسور کیخلاف جنگ میں متحدہ اور پرعزم ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانا ہمارے بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ کرنل مجیب الرحمان شہید کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ہم وطنوں کا کل محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہماری مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ارض پاک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے حوالے سے افواج پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرنل مجیب الرحمٰن شہید جیسے دلیر اور نڈرافسران قوم کا فخر ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پوری قوم کرنل مجیب الرحمٰن شہید کی شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کرنل مجیب الرحمٰن شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv