تازہ تر ین

سعودی عرب ،بغاوت کے لیے غیر ملکی طاقتوں سے رابطے،مزید 20شہزادے گرفتار

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز ‘پرنس احمد’ کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے دعوے کے ساتھ شاہی اندان کے مزید 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں پرنس احمد کے بیٹے نائف بن احمد بن عبدالعزیز سابقہ ولیعہد پرنس محمد بن نائف اور ان کے سوتیلے بھائی نواف بھی شامل ہیں۔خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ولی عہد پرنس محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv