تازہ تر ین

پی ایس ایل میں آج روایتی حریف زلمی اور گلیڈی ایٹرز مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایونٹ میں روایتی حریف پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈیی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان سپر لیگ میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی روایتی حریف تصور کی جانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث میچ متاثر ہو سکتا ہے۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی لیگ میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔تحریر جاری ہے‎پاکستان سپر لیگ کی کامیاب ترین دونوں ٹیمیں اس سیزن میں مشکلات سے دوچار ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو آدھا ایونٹ گزرنے کے باوجود فتوحات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اب تک 5میچز میں 4فتوحات کی بدولت 8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ دو مرتبہ کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ بھی لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 7پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔کراچی کنگز 5میچز میں 3فتوحات کے ساتھ 6پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رواں سیزن میں پشاور زلمی نے چھ میچز کھیلے جس میں سے انہوں نے دو میں فتح سمیٹی، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے چھ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 5پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر موجود ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv