تازہ تر ین

ایران میں کرونا سے 8ہلاکتیں ،پاکستان نے تفتان سرحد بند کر دی،زائرین کو روک لیا گیا ،تجارت پر بھی پابندی

تہران،بیجنگ، ماسکو، کویت، واشنگٹن، سیﺅل (نیٹ نیوز) ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 43 تک جاپہنچی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت ایران کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل مرکزی شہر قم میں سامنے آئے ہیں۔وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر قم سمیت ایران کے 14 صوبوں میں تعلیمی اور ثقافتی مراکز کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں کے اسکول، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ایرانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس چین کے ذریعے پہنچا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں سے ایک تاجر نے گذشتہ دنوں چین کے کئی دورے کیے تھے جس کے بعد چین کے لیے براہ راست پروازیں روک دی گئی ہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 459 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار ہو گئی ہے۔ کویت نے ایران میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ایران کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی قومی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر رہی ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلا کے اندیشوں کے بیچ کویت کی وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کی ہدایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایران نئے کرونا وائرس جس کو کووڈ19 کا نام دیا گیا ہے۔کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ملک بھر میں کھیلوں کی تقریبات 10 دن کیلئے معطل کرے گا۔ امریکی حکام نے روس پر چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کورونا وائرس سے م متعلق جھوٹی معلومات پھیلا رہا ہے، روسی مہم کی وجہ سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سوشل میڈیا اکانٹس نے مشترکہ مہم شروع کی جس کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا میں تشویش پھیلائی جائے۔ ایران میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں ناکامی پر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں طالش کے مقام پر نورانی ہسپتال کے باہر شہریوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ جنوبی کوریا میں اتوار کے روز کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی ماہرین نے قرنطیفہ کا دورانیہ 14 دن سے بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب قرنطینہ سے کلیئر ہونے والے افراد بھی چند دن بعد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس پرقابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، متاثرہ ممالک وبا کا پھیلاو روکنے کے لیے مزید وسائل صرف کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاکہ کورونا وائرس پرقابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، متاثرہ ممالک وبا کا پھیلاو روکنے کے لیے مزید وسائل صرف کریں۔انہوں نے کہاکہ چین سے باہر 26 ممالک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv