تازہ تر ین

مہنگائی مافیا سر گرم ،چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت 300روپے بڑھ گئی،گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگا

لاہور (آئی اےن پی) شہر میں چینی مافیا سرگرم، چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگاجبکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی۔چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگا ہو گیا۔ چینی کے پچاس کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت روپے ہو گیا جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا چار ہزار روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، پہلے آٹے کا بحران آیا اب چینی کا بحران پیدا ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے اور اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ آٹے کے بعد اب چینی بحران نے سر اٹھا لیا، قیمت کیا بڑھی اتوار بازاروں سے چینی غائب ہی ہو گئی، سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے کیا پریشان، تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا، وحدت روڈ ماڈل بازار میں لگے کریانہ سٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی، ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔وحدت روڈ ماڈل بازار انتظامیہ بھی بازار میں چینی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو ممکن نہ بنا سکی۔پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 10سے 22روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ کوکنگ آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی110روپے اضافے سے 1170سے بڑھ کر 1280روپے تک ہو گی جس سے فی لیٹر قیمت 22روپے بڑھ گئی ۔ پانچ کلو والی گھی کی پیٹی 85روپے اضافے سے 1100سے بڑھ کر 1185کی ہو گئی جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ درجہ دوئم کے فی کلو گھی کی قیمت میں 10روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 249روپے ، زندہ برائلر مرغی 172روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 104روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلز 8جنوری سے 30جنوری تک 4ارب 56کروڑروپے سے زائد رہی۔یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے جاری اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں 87کروڑ57لاکھ،کراچی میں 42کروڑ64لاکھ،لاہور میں 60کروڑ30لاکھ،ملتان میں 51کروڑ17لاکھ،ایبٹ آ باد میں 51کروڑ سے زائد،فیصل آ باد میں 46کروڑ34لاکھ ،پشاور میں 48کروڑسے زائد،کوئٹہ میں 11کروڑ39لاکھ اور سکھر میں 18کروڑ98لاکھ روپے سمیت رہی۔وزیر اعظم پیکیج کے تحت1000اشیاءسے زائد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام خریداری میں مصروف ہے اور بغیر کسی دقت اور پریشانی کے سستی اور معیاری اشیائ سے مستفید ہو رہے ہیں وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے 8 جنوری سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، دالیں، آٹا،گھی اور چاول پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہیں اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب 1000سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں بھی شاندار کمی کی گئی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv