تازہ تر ین

دھند ہی دھند سردی کی شدت بڑھ گئی ،برفباری جاری موٹر وے بند گلگت ،استور کا زمینی رابطہ منقطع

اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ ،پشاور (نمائندگان خبریں) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلکگت بلتستان میں برفباری اور میدانی علاقوں یں دھند کا راج رہا ۔محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلکگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔بالائی سند ھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔ کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 25 تک جا سکتا ہے۔خبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور مردان میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شدید سرد رہے گا۔ چترال، سوات اور دیر کے اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے۔پشاور میں شدید دھند کے سبب اسلام آباد موٹروے بند کر دی گئی ۔ پشاور میں سردی کی حالیہ لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو منفی 21 ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا،گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ گلگت سکردو روڈ بند جبکہ شاہراہ قراقرم ہنزہ نگر سیکشن بھی بلاک ہے۔ گلگت چترال روڈ بھی بلاک ہوگیا اور گلگت استور اور گلگت کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ سردی اسکرود میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواﺅں کا راج رہا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو منفی 21 ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے اور صبح میں دھند ہونے کے باعث اس وقت حدِ نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلو میٹر ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 3 جنوری کے بعد بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔لاہور اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی دھند ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ایبٹ آباد اور چکوال میں منفی 2، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں ایک، مری، راول پنڈی، لاہور، ملتان اور بہاول پور میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ مموسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات کے ا وقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس منفی 9، استور منفی 8، قلات منفی7، پاراچنارمنفی 5، بنوں، گلگت منفی 4، کالام، راولاکوٹ، چلاس، چکوال، کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv