تازہ تر ین

امریکہ میں مقیم پاکستانی بھارت کے خلاف لابنگ کریں ، مافیا تبدیلی میں رکاوٹ ،مقابلہ کرونگا ،عمران خان

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی امریکا میں لابنگ بہت مضبوط ہے اور اسی وجہ سے امریکی پالیسیاں بھارتی موقف سے اثر اندازہوتی ہیں۔پشاور میں شمالی امریکا کے اوورسیز ڈاکٹرز اور خیبر میڈیکل کالجز کی ایسوسی ایشنز کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون سے متعلق نئی دہلی کے خلاف لابنگ کریں کیونکہ ملک کا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ‘میں نہیں سمجھتا کہ اپنا(امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم) نے اپنی لابنگ کی طاقت کی اہمیت کو سمجھا ہو’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ وقت بالخصوص پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ بھارت بھارت آرایس ایس کے نظریے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتا ہے’۔عمران خان نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب پہلی مرتبہ شہریت ترمیمی قانون اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور خود بھارتی عوام بشمول سکھ بھی نریندرمودی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے طبی مراکز میں جاری اصلاحات سے متعلق کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والی مافیا ہر جگہ رکاوٹیں ڈالتی ہے۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ‘ہماری حکومت طبی اور تعلیمی مراکز میں اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر طرح کے دبا کو برداشت کریں گے لیکن اپنے منشور سے دستبردار نہیں ہوں گے’۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی پروگرام کے تحت نئے خطوط پر استوار کرنے کے بعد پنجاب میں عمل شروع ہو گیا ہے تاہم کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے اصلاحات کو نجکاری سے جوڑ کر احتجاج کرتے ہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ نجکاری نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘گزشتہ حکومتیں محض پانچ سال پورے کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ ہماری حکومت اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہم تمام تر دبا کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اصلاحات کے آغاز پر کئی حکومتیں مخالفت کی وجہ سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں لیکن واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت اصلاحات کے حوالے سے کسی بھی صورت میں پسپائی اختیار نہیں کرے گی’۔عمران خان نے کہا کہ مہاتیر محمد کی اصلاحات کی وجہ سے ملائیشیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا جبکہ ترکی میں شرح سود 30 فیصد تھی، اصلاحات کی بدولت وہاں کی معیشت بہتر ہوگئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بیرون سرماریہ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی تصدیق ورلڈ بینک نے بھی کی اور پاکستان 10بہترین ممالک میں شامل ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا بہتر ادراک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے چین صنعت، زراعت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مدد کر رہا ہے اور پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بہترین ٹیلنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکلیں اور پاکستان واپس آئیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں، یہ جنگ عوام ہی جیتیں گے، تبدیلی لائیں تو ہر جگہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، سرکاری ہسپتال بیرون ملک کے ہسپتالوں کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خبیر میڈیکل کالج کی ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاہتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں عام افراد کو اچھا علاج ملے، ہسپتال اصلاحات اب پنجاب میں بھی لا رہے ہیں، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا طبقہ کہتا ہے نجکاری ہو رہی ہے، تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جاسکتا، میں نے پہلے دن کہا تھا گھبرانا نہیں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا صرف ہیلتھ سسٹم میں نہیں دیگر شعبوں میں بھی مزاحمت کی جاتی ہے، ایک حکومت مدت پوری کرنے آتی ہے ہم اصلاحات کیلئے آئے ہیں، ہسپتالوں میں اصلاحات باہر ممالک کے ہسپتالوں کی طرز پر کر رہے ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں معیار کی بہت ضرورت ہے، ملک کا انتظامی انفرا اسٹرکچر تبدیل کیے بغیر آگے نہیں جاسکیں گے، خطے کے تمام ممالک آگے نکل گئے، بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔کشمیر میں کرفیو پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مودی بھارت میں ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ تسلط کر رہی ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں پہلی بار بھارت پر تنقید ہو رہی ہے، بھارت میں شہری متنازعہ قانون کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نظر بندی کو 5 ماہ ہونیوالے ہیں، بھارت توجہ ہٹانے کیلئے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، آر ایس ایس بھارت میں نازی جرمنی کی پالیسی پر چل رہا ہے، میانمار میں بھی پہلے مسلمانوں کو رجسٹریشن کیلئے کہا گیا پھر نسل کشی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو تبدیلی کے عمل میں ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے۔پشاورمیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، اصلاحات کے عمل میں ایف بی آر، ٹیکس معاملات، طبی شعبے اور تجارت سمیت ہرجگہ مزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کو اور مافیا اصلاحات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کرتا ہے، اصلاحات کے ذریعے بنگلہ دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، ترکی اور ملائیشیا نے اصلاحات سے اپنے ممالک کواوپراٹھایا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے، حکومتیں 5 سال پورے کرنے کے لیے آتی ہیں لیکن ہم اصلاحات کے لیے آئے ہیں، ہم دبا برداشت کریں گے لیکن کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی امریکا میں لابی بہت طاقتورہے، اووسیزپاکستانی بھی اپنی لابی مضبوط کریں، بھارت کشمیر میں اورمسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کر رہی ہے، 21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سب کھڑے ہوں، بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبارکے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں، بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا، اس ملک کا مستقبل روشن ہے، 2019 مشکل سال تھا، ہمارا روپیہ مستحکم اورسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جب کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ ہماری خوش قسمتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا،بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،، چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ ہماری خوش قسمتی ہے، منصوبے سے ملک کا مستقبل روشن ہے،حکومتیں 5سال پورے کرنے کیلئے آتی ہیں لیکن ہم اصلاحات کیلئے آئے، حکومت اصلاحات کرتی ہے تو رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں لیکن ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں مزاحمت ملے گی جسے ہم نے برداشت کرنا ہے، نظام ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2019مشکلات کا سال تھا لیکن اب صورتحال بہتر ہے 2020ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا،بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv