تازہ تر ین

طالبان کا افغان بیس پر حملہ، 10 فوجی ہلاک

افغانستان (ویب ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں قائم فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 215 میوند آرمی کورپس کے ترجمان نواب زردان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ضلع سانگن میں بیس کے لیے ایک خندق کھودی اور جنگجوﺅں کے کمپاﺅنڈ پر حملے سے قبل اسے دھماکے سے اڑادیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بیس میں حملے کے وقت 18 فوجی موجود تھے جو سانگن کے لوگوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے تھے جن میں سے 4 فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر 4 نے طالبان کا مقابلہ کیا‘۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ہلمند میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب مقامی اور بین الاقوامی قوتیں افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کی بات چیت کی دوبارہ بحالی کی کوششیں کر رہی ہیں۔اس سے قبل منگل کے روز شمالی صوبے بلخ میں فوجی اڈے پر حملے سے 7 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ موسم سرما میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھی جاتی رہی ہے جس کی وجہ طالبان جنگجوﺅں کی اپنے گاﺅں واپسی اور برف کی وجہ سے حملے میں مشکلات بتائی جاتی تھیں۔تاہم حالیہ سالوں میں تمام موسموں کا فرق ختم ہوتا دکھائی دیا ہے۔افغانستان میں خوفناک تشدد مزید زور پکڑتے جارہا ہے جبکہ امریکا اور طالبان کے درمیان باضابطہ مذاکرات جاری ہیں جس کا مقصد افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہے جس کے بدلے میں طالبان کی جانب سے سلامتی کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv