ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کی تعمیر و ترقیکے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اورتنازعات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی فرمانروا کو کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے معمولات زندگی مفلوج ہے، کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک، ادویات کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا سچا دوست اور مخلص بھائی ہے۔دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات سے پر امن طور پرحل کیا جائے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق پرامن حل چاہتا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شاہی محل میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور تنازعات کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 141 دنوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو چکے ہیں اور اس صورتحال کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا سچا دوست اور مخلص بھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور حرمین الشریفین کے خادمین کے ساتھ گہری دلی وابستگی رہتے ہیں، پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے، خطہ میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔