تازہ تر ین

بنگلہ دیش دورہ پاکستان پر رضامند، ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ مشروط

لاہور (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر ایک مرتبہ پھر ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹی20 سیریز کے لیے دورہ پاکستان کے لیے رضامند ہیں اور اس سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ سال جنوری اور فروری میں ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے اور بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے لیے تو ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے لیکن ٹیسٹ میچز کے لیے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر دورے سے انکار کی وجوہات تلاش کر رہا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ وہ ٹی20 میچز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے تو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی خدشات کے سبب ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کو پاکستان نہیں بھیج سکتے ہیں کیونکہ ٹیم زیادہ عرصے پاکستان میں قیام نہیں کر سکتی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نیوٹرل مقام پر کوئی سیریز نہیں کھیلے گا اور تمام ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر کھیلے گا۔کرک انفو کے مطابق پاکستان کے اس موقف کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بیان میں نسبتاً نرمی آئی ہے اور انہوں نے پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلنے کے بعد اس کی بنیاد پر ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جذبات کو سمجھتا ہے لیکن ہم کوئی بھی فیصلہ اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے خیالات کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں کریں لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے خیالات کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے جن میں سے کچھ غیرملکی ہیں، پاکستان میں طویل دورے کے لیے میچ کا ماحول بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدائی طور پر ٹی20 میچز کھیلنے کی تجویش پیش کی ہے تاکہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ صورتحال کا بخوبی جائزہ لے سکیں۔یاد رہے کہ سری لنکا نے بھی پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنی تھی لیکن سری لنکن ٹیم نے ابتدائی طور پر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلی جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے الگ سے پاکستان کا دورہ کیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز 23، 25 اور 7جنوری کو شیڈول ہیں البتہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کے لیے انتہائی کم وقت رہ جائے گا کیونکہ فروری کے تیسرے ہفتے سے پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv