تازہ تر ین

پاکستان کے لیے بڑی خبر ، امریکہ نے فوجی تربیت پروگرام ،2ارب ڈالر امداد بحال کر دی

واشنگٹن‘اسلام آباد ( آن لائن‘ این این آئی ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کےلئے قریبا دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا ہے۔ یڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریبا دو بلین ڈالر امریکی سکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔ جنوری 2018 ءمیں پاکستان کےلئے امریکی سکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوﺅں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دبا ڈالنا تھا۔خیال رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھارتی نیم عسکری دستے پر ہونے والے ایک حملے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف مستقل اور ناقابل واپسی اقدامات اٹھانے پر زور دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv