تازہ تر ین

مہوش حیات بھارتی شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی آواز بن گئیں

معروف اداکارہ مہوش حیات بھی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی ہم آواز بن گئیں۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی مسلم نوجوان مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت قانون بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میں بھارتی مسلمان ہوں اور مجھے بھارت کا شہری ہونے پر شرمندہ کیا جا رہا ہے۔نوجوان نے یہ بھی کہا کہ مسلم مخالف قانون نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ بھارتی ہندوؤں کے جذبات اور شرم کا بھی امتحان ہے، کیوں کہ aجب مسلمانوں کو ریاست بدر کیا جا رہا ہوگا تب کیا بھارتی ہندو خاموش رہیں گے ؟۔نوجوان نے بھارتیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جو مودی سرکار نے کیا ہے اگر یہ عمل صحیح لگتا ہے کہ تو آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اگر آپ کو غلط لگتا ہے تو سڑکوں پر آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں، اور مودی کو بتائیں کہ اُن کی یہ غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ اور اس طرح سے ملک آگے نہیں چل سکتا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv