لاہور: انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں نامز د ملزم حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد ملزم حسان نیاز نے پولیس چھاپوں کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی جسے منظور کر لیا گیا، عدالت نے حسان نیازی کی ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔حسان نیازی پر پی آئی سی حملے کے روز گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے ھر پر چھاپے مارے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں لیکن پولیس نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حسان نیازی کے گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپے مارے گئے تھے