تازہ تر ین

آصف زرداری کی رہائی کی روبکار جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصفعلی زرداری کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں آصف زرداری کے وکلا میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے پہنچے۔اس موقع پر رب نواز اور سردار توقیر نے آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے رجسٹرار احتساب عدالت کو پیش کیے، جس پر رجسٹرار نے ضمانتی مچلکوں کےساتھ منسلک دستاویز تصدیق کروانے کی ہدایت کر دی۔بعد ازاں تحصیل دار آف سے دستاویز کی تصدیق کے بعد رب نواز اور سردار توقیر نے بطور ضامن ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، اس دوران راجا صابر اور راجا زاہد نے ضمانتی مچلکوں سے متعلق گواہی دہی۔اس موقع پر جج احتساب عدالت محمد اعظم خان نے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کس کیس میں ضامن بن رہے ہیں، جس پر رب نواز نے جواب دیا کہ جی معلوم ہے۔

جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آصف زرداری کی رہائی کی روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام پر جاری کی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت کی ناسازی کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج تھے اور وہی سے ان کی رہائی اور پھر کراچی روانگی ہوگی۔

یاد رہے کہ 11 دسمبر 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv