تازہ تر ین

جنرل ہسپتال، باتھ روم میں خون ،بلڈ بیگ پھینک کر تلف کئے جانے لگے

لاہور (مہران اجمل خان سے)بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب اور جنرل ہسپتال انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ، انتظامی نااہلیوں کے باعث ہسپتال میں غیر قانونی رگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، جنرل ہسپتال کے بلڈ بنک میں غیر قانونی طور پر بلڈ بیگ تلف کئے جانے لگا، بلڈبنک ملازمین لیٹرینوں میں خون بہا کر ضائع کرنے لگے ہیں جو کہ محکمانہ قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف کوئی بھی محکمانہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ تفصیل کے مطابق عوامی سطح پر خون عطیہ کرنے والے شہریوں کی جانب سے جنرل ہسپتال کے بلڈ بنک اور انتظامیہ کی خون کے بیگز کی بڑی تعداد ضائع کرنے پر شدید تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے بلڈ ٹرانسفیوژن اور ہسپتال انتظامیہ کی ایسی حرکات کو خون عطیہ کرنے والے افراد کو بد دل کرنا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف دیہاتوں ایسے سینکڑوں افراد ہیں جن کو وقت پر خون کی بوتلیں نہیں مل پاتی اور وہ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب میں ایسا طریقہ کار تاحال موجود نہ ہے جس سے پنجاب بھر میں موجود بلڈ بنک میں پڑی خون کی بوتلیں ضائع کر دی جاتی ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv