تازہ تر ین

نار ویجن مصنوعات کی خریدو فروخت بند ،ٹیلی نار کے اشتہاری بورڈ ہٹا دئیے

لاہور (خبر نگار) ناروے کے شہری کی قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی نا پاک جسارت کے بعد پاکستان بھر میں ناروے کی مصنوعات ترک کرنے کے عمل میں تیزی گئی ہے ،ملک بھر کے چھوٹے بڑے تاجروں نے ناروے کی مصنوعات کی خرید و فروخت معطل کردی ہے جبکہ تاجر برادری کا اپنے مذہبی عقائد کے احترام اور مسلم امہ سے معافی تک مصنوعات کی خریدو فروخت روکے رکھنے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی کمپنی ٹیلی نار نے پورے ملک میں فوری طور پر لگے بل بورڈ، سائن بورڈ ز سے اپنے اشتہارات ہٹالئے ہیں جبکہ دوکانداروں کی جانب سے احتجاجاً ٹیلی نار کے بورڈ اتار کر دیگر ٹیلی کمیونیکشنز کی مصنوعات کی فروخت اور بورڈ نصب کر دیئے ہیں ، سکیٹک سولر کمپنی نے مارکیٹ میں اربوں روپے کی انویسٹمنٹ ڈبونے کے خدشے سے فوری طور پر مارکیٹ میں خرید فروخت کا عمل روک کر حالات سازگار بنانے کی مہم پر کام شروع کر دیا ۔ شہریوں کی جانب سے ناروے کی مصنوعات کو رد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے احبا ب کو بھی ایسی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنے کی ترغیب دی جانے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک محتاط انداز کے مطابق لاہور شہر میں ٹیلی نار کے دس لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے نیٹ ورک کو فوری طور پر تبدیل جبکہ لاکھوں صارف دوسری کمپنیوں پر اپنے نمبر تبدیل کروانے میں مصروف ہیں ۔ جس کے باعث کمپنی کو کروڑوں روپے کا خسارہ ہوا ہے ۔ دکانداروں کی جانب سے بھی نیٹ ورک کی سمیں فروخت کرنے کے حوالے سے بڑی تشویش پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ٹیلی نار کو اپنے ریٹلرز سے بھی غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے ۔ وارنر گروپ کی گارمنٹس کو بڑے تاجروں کی جانب سے خرید و فروخت کا عمل روک دینے کے باعث شدید نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ناروے کی پینٹ کمپنی جوتن کو مارکیٹ سے ہزاروں گیلن پینٹ کا آرڈر فریز کرنا پڑا ہے جس کے بعد کمپنی نے شدید خسارے کے ساتھ ساتھ فوری طورپر ملک بھر میں اپنی ساکھ بحالی پر فوری کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ عوامی سطح پر غم و غصہ کی شدید لہر پائی جارہی ہے ۔ مارکیٹس میں تاجروں کا اپنے مذہبی عقائد کے احترام تک ناروے کی پراڈکٹس کو ترک کئے رکھنے کے عمل کا اعادہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv