لندن (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سی پیک کے حوالے سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کا سی پیک پر دیا جانے والا بیان ان کی پراجیکٹ کے ڈیزائن سے نا واقفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن ان کی تنقید کو واضح انداز میں مسترد کرتی ہے اور مجھتی ہے کہ یہ بے جا ہے۔ میں سی پیک پراجیکٹ کے مذاکرات میں شریک رہا ہوں جس کے باعث میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ سی پیک مشترکہ مفادات کا ایک منصوبہ ہے۔سی پیک معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں سی پیک کے 4 حصے تھے جن میں انرجی پراجیکٹس، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، انڈسٹریل زونز اور گوادر پورٹ شامل تھی۔ پاور پراجیکٹس میں جو پیسہ لگایا گیا اس کا بیشتر حصہ سرمایہ کاری اور امداد کی مد میں تھا۔ اس میں قرض کا حصہ بہت کم ہے اور اس پر بھی ہر ممکن حد تک کم سے کم شرح سود رکھی گئی ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان بد ترین توانائی بحران کے باعث اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا تو ایسے میں چین آگے آیا اور انتہائی نیک دلانہ معاونت کا پروگرام شروع کیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں صرف اور صرف چین نے اکیلے ہی مدد کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، توانائی بحران کے خاتمے کے باعث پاکستان کی معیشت کو بھی بے پناہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

