لاہور (جنرل رپورٹر) خبریں چینل فائیو کے فیملی فیسٹا کے دوسرے اور اختتامی روز عوام کے لیے خصوصی میوزیکل کنسرٹ پیش کیا گیا۔ کنسرٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا نے شاندار پرفارمنس پیش کی جبکہ میزبانی کے فرائض فلم سٹار ریشم نے ادا کیے۔گلوکاروں کی پرفارمنس سے پہلے ہی ہال شہریوں سے بھر گیا۔ آئمہ بیگ کے گائے گئے ”دمادم مست قلندر “نے جہاں دھوم مچائی وہیں ساحر علی بگانے ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد گا کر شرکاءکا لہو گرمایا اور شرکاءکو رقص پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر خبریں و چینل فائیو امتنان شاہد بھی سٹیج پر ساحر علی بگا کے ساتھ موجود رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں کنسرٹ کا اختتام کیا۔ کنسرٹ کے دوران عوام کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ فیملی فیسٹا کے دوسرے روز بھی قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاءمیں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ خبریں و چینل فائیو کے دو روزہ فیملی فیسٹا کے اختتام پر ایڈیٹر خبریں چینل فائیو امتنان شاہد نے فیسٹا کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ ریشم نے خبریں فیملی فیسٹا کے انعقاد پر خبریں چینل فائیو کے ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتنے کم وقت میں اتنا منظم اور خوبصورت ایونٹ ارینج کرنا پروفیشنل ازم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ گھٹن کے اس دور میں عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے پر خبریں چینل فائیو اور ایڈیٹر امتنان شاہد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فیملی فیسٹا میں پرفارم کرنے والے گلوکار ساحر بگا نے کہاکہ خبریں چینل فائیو فیملی فیسٹا ایک شاندار ایونٹ ہے۔ یہاں آکر فخر ہورہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس ایونٹ کا حصہ بنا۔ فیملی فیسٹا میں فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا، ریمپ پر دیدہ زیب لباس میں ملبوس ماڈلز نے اپنے جلوے بکھیرے۔ عوام نے دل کھول کر داد دی۔ شرکاءکا کہنا تھاکہ خبریں و چینل فائیو کی جانب سے بہترین ایونٹ سجایا گیا ہے، جس میں مختلف کمپنیز نے حصہ لیا۔ فیملی فیسٹا میں مریضوں کے لئے فری کیمپ بھی لگایا گیا جہاں کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماہم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں رائے دی۔ فیملی فیسٹا کے آخری روز بھی دھوم مچی رہی ، عوام کی جوق در جوق آمد کے باعث دعوت نامے کم پڑ گئے، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں جگہ تھوڑی پڑ گئی۔ عوام نے فیملی فیسٹا کو شاندار تفریحی ایونٹ قرار دیدیا۔ ہارڈیز ہو یا گلوریا جینز ، مکڈونلڈ ہو یا پیزا یا پھجے کے سری پائے، دیسی کھانے ، فاسٹ فوڈ ، کانٹینینٹل فوڈز کا حسین امتزاج تھا، خبریں اور چینل فائیو کے فیملی فیسٹا میں کھابوں کے شوقین افراد کے لیے فوڈ کورٹ سجایا گیا۔ مولابخش کا میٹھا پان ، رائل قلفی یا بے مثال گول گپے ،سب موجود تھا جس کا جو دل چاہا اس نے کھایا۔ گلوکار جواد احمد نے کہاکہ ضیا شاہد ، امتنان شاہد اور انکے مرحوم بھائی عدنان شاہد نے ہمیشہ فنکاروں کو پرموٹ کیا۔ میرا تعلق اس خاندان سے بہت پرانا ہے جب میں میوزک انڈسٹری میں نیا آیا تھا۔ اس خاندان اور خبریں گروپ نے میری حوصلہ افزائی کی۔ خبریں گروپ اس طرح کے ایونٹ کرانے کے لیے مشہورہے۔ دعا ہے کہ امتنان شاہد مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کرواتے رہیں۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

