Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان نے سی پیک پر امریکی مو¿قف مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی

By adminنومبر 24, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ملتان (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی حکام کے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں سے متعلق تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مجموعی ڈیڈ سرسنگ (قرض) 74 ارب ڈالر ہیں جبکہ اس میں سی پیک کا اثر 40 لاکھ 90 ہزار ڈالر ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یہ کہہ دینا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہمارے ڈیڈ سروسنگ (قرض) میں بے پناہ اضافہ ہوگا یہ درست نہیں ہے‘۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے الزام لگایا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کو کرپشن سے متعلق تحقیقات میں استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے اسلام آباد کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے صرف چین کو فائدہ ہوگا اور اگر بیجنگ یہ منصوبہ جاری رکھتا ہے تو کچھ فائدے کے بدلے پاکستان کو طویل مدت میں بڑا نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے وقت مل بھی جائے تو یہ قرضے اس کی اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رہیں گے جس سے وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحات کے ایجنڈے کو نقصان پہنچے گا۔اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے جاری رہیں گے بلکہ توسیعی منصوبے کے تحت اس کے فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہم اسپیشل اکنامکس زون میں شامل امریکا سمیت دیگر ممالک سے بھی چاہیں گے کہ وہ سرمایہ کاری کریں‘۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر سیل کے اگلے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان سے کرنے کی گزارش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سفارشات پیش کی جائیں گی، جس میں سفارتی، سیاسی اور قانونی چارہ جوئی جیسے امور شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر پوری شدومد سے اٹھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس رکن راشدہ طلیب کی جانب سے ایک قرار داد پیش کی جس میں وہ تمام تقاضے ہیں جو پاکستان کررہا ہے مثلاً انٹرنیٹ سروس کی بحالی، پبلک سفیٹی ایکٹ کا خاتمہ اور زیر تحویل کشمیری رہنماﺅں کی رہائی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کچھ عرصہ قبل مسئلہ کشمیر پر سے داخلی سیاسی صورتحال کی وجہ سے میڈیا اور عالمی برادری کی توجہ ہٹ گئی تھی۔وزیر خارجہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ کشمیر پر خصوصی توجہ دیں۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو امریکی کانگریس کی خاتون رکن راشدہ طلیب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وادی سے مواصلات کی معطلی اور کرفیو کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔راشدہ طلیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘بھارت بغیر کسی وجہ کے زیرحراست ہزاروں افراد سے قانون کے مطابق برتاﺅ کرے اور ادویات، ہسپتالوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنائے’۔قبل ازیں امریکا کے نمایاں سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے مسئلہ کشمیر اور پاکستان اور بھارت کے مابین دیگر تنازعات کے حل کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھا تھا۔
‘ناروے کے سفارتکار کی طلبی’
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان میں ناروے کے سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اوسلو میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر اپنی تشویش اور اصطراب کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اوسلو میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناروے کے دفتر خارجہ کو باور کرائیں کہ اس واقعے سے ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور فوری طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اسے قرار واقعی سزا دی جائے‘۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ ’قرآن کی بے حرمتی روکنے کے لیے قدم اٹھایا اس کو فوراً رہا کیا جائے‘۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے نوجوان الیاس کی بہادری کو سلام پیش کیا تھا۔ناروے کے ایک شہر کرستیان سینڈ میں گزشتہ دنوں ایک اسلام مخالف ریلی نکالی گئی تھی اور اسی دوران ریلی کے شرکا ایک جگہ جمع ہوگئے تھے، جہاں ایک شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔جب اسلام مخالف شخص کی جانب سے قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا جارہا تھا تو ایک بہادر نوجوان نے مقدس کتاب کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے الیاس نامی اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
‘آصف علی زرداری کا مقدمہ پنڈی کیوں منتقل ہوا؟’
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے کچھ بھی کہنا مناسب نہیں تاہم ان کی رائے ہے کہ سندھ کی حکومت سابق صدر کے تابے ہے وہ عدالت اور نیب کے ساتھ تعاون نہیں کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ سندھ انتظامیہ احتساب کے عمل میں رکاوٹ اور ڈھال بنی ہوئی تھی، تو میری رائے میں اس ڈھال سے نجات کے لیے مقدمہ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر سندھ کی حکومت، گورنمنٹ اور افسران شفاف عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی دلاتے ہیں تو شاید عدالت کو اعتراض نہ ہوتا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے 15 مارچ 2019 کو جعلی بینک اکاو¿نٹ کیس راولپنڈی کی احتساب عدالت میں منتقل کر دیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای، فریال تالپور، اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید، ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کے خلاف بینکنگ کورٹ میں گزشتہ برس اگست میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، عبدالغنی مجید، انور مجید اور حسین لوائی نے بیکنگ کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چینلج کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی تحقیقات کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کر دیں تھیں۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.