تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی، شرح سود 13.25 فیصد برقرار

کراچی (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت پالیسی ریٹ کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے،کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، مالی سال20-2019 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گذشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے اچھے اثرات آرہے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سرپلس رہا، تجارتی خسارے میں کمی بھی بہت اہم ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں، کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مہنگائی کی توقعات مستحکم رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی د±وراندیشی کے سبب مارکیٹ کے احساسات بتدریج بہتر ہورہے ہیں، بیرونی کھاتوں پر دباﺅ کم ہورہا ہے ، پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 73.5 فیصد کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہ گیا، برآمدات میں معقول نمو ہو رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال جون کے مقابلے روپے کی قدر 5.6 فیصد بہتر ہوئی ہے، رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv