تازہ تر ین

مارگلہ پہاڑیوں پر تعمیر منال ریسٹورنٹ کی لیز منسوخ کرنے کے لیے مشاورت شروع

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سی ڈی اے نے 15سال قبل مارگلہ پہاڑیوں پر تعمیر شدہ معروف منال ریسٹورنٹ کی لیز کو منسوح کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری نے سرکاری اخراجات پر منال ریسٹورنٹ تعمیر کروایا تھا کامران لاشاری نے اقربا پروری کی بد ترین مثال قائم کرتے ہوئے اپنے قریبی رشتہ دار کو لیز پر منال یسٹورنٹ دے دیا تھا ۔معاہدے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان افضل ماہانہ 3لاکھ روپے سی ڈی اے کو دینے کے پابند ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ شاہد محمود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ما حولیاتی تبدیلی کو بتایا کہ 15سال قبل سی ڈی اے نے متعلقہ زمین پر مونال ریسٹورنٹ کی تعمیر کے وقت اس بات سے لاعلم تھا کہ یہ زمین پاک فوج کی ہے ۔ایک حالیہ سروے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاک فوج کو مختص کی گئی زمین مارگلہ نیشنل ہلز کا مرکزی حصہ بنتی ہے۔ اسی اراضی پر منال ریسٹورنٹ بھی واقع ہے ۔شاہد محمود نے کمیٹی کو بتایا کہ منال ریسٹورنٹ 2005ءمیں سی ڈی اے کی زمین پر تعمیر کیا گیا تھا اور اس کو 10سال کی لیز دی گئی تھی ۔لیکن اب یہ زمین خالی کروا کر پاک فوج کے حوالے کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے نیشنل پارک کی زمین پر اتنا بڑا ریسٹورنٹ تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دینے کے ذ مہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv