تازہ تر ین

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی جانب سے مضبوط ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور چلانے میں اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایس ایس بی ایم شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ میزائل تجربے کا مقصد پاکستان کی کم از کم دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کےلئے فوج کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو جانچنا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv