لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت سے برطرف کیے جانے کے باوجود اب بھی سرفراز کا کیریئر ختم نہیں ہوا۔دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں سے ایک مانے جانے والے عمران خان اپنے سیاسی کیریئر میں مصروفیات خصوصاً وزیر اعظم بننے کے بعد سے پاکستان کرکٹ کی کارکردگی اور تبدیلیوں کے حوالے سے زیادہ تبصروں سے گریز کرتے ہیں۔وزیر اعظم جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں، نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو گزشتہ سال سربراہ مقرر کردیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ کرکٹ کی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہیں اور ان کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔تاہم اب انہوں نے حال ہی میں قیادت سے برطرف کیے جانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھی سپورٹ کیا۔وزیر اعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی بھی فارم اور کارکردگی کو ٹی20 کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے بلکہ اس کے بجائے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو معیار بنانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں لیکن فی الحال انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کھیل کے تینوں فارمیٹس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی مستقل خراب فارم کے سبب قیادت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم سے بھی ڈراپ اہر کردیا تھا۔وزیر اعظم نے پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی بھی قابلیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کی تقرری ایک احسن اقدام ہے کیونکہ وہ ایک سچے اور غیرجانبدار آدمی ہیں جن کے پاس کھیل کا بہت تجربہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصباح کا تقرر اچھا انتخاب ثابت ہو گا اور پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت کھلاڑیوں کو نکھار کر ان کی کارکردگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل میں قومی ٹیم اچھے نتائج دے سکے گی۔اگر ہماری ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو پاکستان کرکٹ بھی ترقی کرے گی’۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

