لاہور (وقا ئع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 104 روز سے جاری بدترین کرفیو اس صدی کا سب سے بڑا المیہہے۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی سے محروم کر کے بھارتی وحشت آشکار ہو چکی ہے اور مقبوضہ کشمےر مےں انسانےت سسک سسک کر مر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے انسانےت سوز مظالم کے باعث جنت نظےر وادی جہنم بن چکی ہے۔ عالمی برادری معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم اور جبر کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ مسلمانوں کو عبادت سے روکنے کیلئے مساجد کو تالے لگانا بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کے دعوے کی نفی ہے۔ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر اور دیگر ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تنگ نظر انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے اور ہندوﺅں کی انتہاپسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت جان لے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے تنازع کشمیر دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتا۔ کیا ظلم و جبر سے پھول کھلیں گے یا تشدد جنم لے گا؟ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے ، ظلم اور زیادتیوں کا رد عمل خوفناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ اورحل طلب تصفیہ ہے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مقبوضہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہوا جبکہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہمارے اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہےں گے۔ کشمےر مےں شمع آزادی بجھنے نہےں پائے گی۔مسلسل کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود آج بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ مقبوضہ کشمےر کے مسلمانوں کی نسل کشی کے مذموم بھارتی عزائم پورے نہےں ہوںگے۔پاکستان مظلوم کشمےری بہن بھائےوںکوکبھی اکےلا نہےں چھوڑے گا۔ طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پرپیغام : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ طلبہ کسی بھی ملک کےلئے ترقی کی منزل کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ طلبہ کو اپنا مستقبل سنوارنے کےلئے بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنا ترجیحات میں اولین ہے۔ طلبہ کسی بھی ملک کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں اور معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات ان کا بنیادی حق ہے۔ہماری حکومت نے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک برس میں 8 یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ یونیورسٹیاں ان شہروں میں بنائی جا رہی ہیں جہاں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا سافٹ امیج اجاگرکرنے کا باعث بنتے ہیں اور پاکستانی طلبہ اپنی ذہانت اور کارکردگی کے باعث ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ ذہین اور ہو نہار طلبہ کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس دن کا پیغام یہی ہے کہ طلباءاپنے اور ملک و قوم کے مستقبل کےلئے مکمل جانفشانی اور انہماک کے ساتھ تعلیم و تربیت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میں آج کے دن کی مناسبت سے ان تمام طلباءکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت اور ذہانت کے بل بوتے پر اپنا اور ملک کام نام روشن کیا اور آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ طلبہ کی تربیت اور ذہنی استعداد بڑھانے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سابق آئی جی جیل خانہ جات یوسف لنگاہ کے انتقال اور احمد ندیم قادری کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق آئی جی جیل خانہ جات محمد یوسف لنگاہ کے انتقال اور روزنامہ ”نوائے قت“ کے ڈائریکٹر ایڈمن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی خوشدامن کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

