لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ ادارے لوگوں کوروزگار فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے البتہ روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فواد چوہدری نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا حالانکہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے جو منشور پیش کیا تھا اس میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں حفیظ شیخ نے ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہونے کا بیان دے کر بھی سب کو حیران کردیا تھا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں، ایل این جی پاور پلانٹس، کچھ بینکس اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراءکا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں امن اور ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب میں حفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کی ترقی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے عوامی ترقی کو پہلی ترجیح دی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیرعلاقائی ترقی نا ممکن ہے۔کرپشن کا خاتمہ، 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینگے: پی ٹی ا?ئی کا منشور پیش انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی مسائل کا سامنا ہے اور علاقائی رابطے کمزور ہیں، سرحدوں پر کسٹمز انفرا اسٹرکچر ایک جیسا نہیں ہے، پاکستان افغانستان میں حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے، سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

