کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ آرمی چیف کی توسیع کی سمری پر دستخط کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کسی کو غیر مستحکم نہیں کررہی ہے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم پر فرض ہے کہ رائے سب کی لیں اور فیصلہ خود کریں۔انہوں ے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کی سمری پر دستخط کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کسی کو غیر مستحکم نہیں کررہی ہے۔جسٹس قاضی فائز سے متعلق ریفرنس پر ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے میں تحقیقات میں نہیں کرسکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ نواز شریف کے لئے صدارتی معافی کا کوئی آپشن ہی نہیں، میں سمجھوتہ کرنے والا صدر نہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کرکے سابق وزرائے اعظم کے لئے معaافی کا قانون بناسکتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ میاں نواز شریف بیمار ہیں تاہم اس کے ذرائع ٹی وی اور اخبارہیں جو کبھی کچھ تو کبھی کچھ خبر دیتے ہیں، وہ بیمار ہیں بالکل یہ بات درست ہے شریف فیملی چاہتی ہے کہ باہر علاج ہو، یہی وجہ ہے کہ نچلا طبقہ شکایت کرتا ہے کہ ہم سب کو ایک طرح سے ٹریٹ نہیں کررہے ہیں، یہی وہ سوالیہ نشان ہے جس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ حل وزیراعظم عمران خان ان کی کابینہ اور ہمارا قانون نکالے گا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

