پرتھ (ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا اے کی ٹیموں کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا لیکن اس میچ میں پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔بیٹنگ اور بولنگ میں پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ کپتان اظہر علی بھی خاصے مطمئن ہیں۔میچ کے اختتام پر گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کے لیے سائیڈ میچ بہت زبردست رہا اور انہیں ٹیسٹ سیریز سے پہلے پریکٹس کا اچھا موقع ملا۔اظہرعلی نے کہا کہ پہلے روز بابر اعظم اور اسد شفیق اچھا کھیلے جب کہ آسٹریلیا اے کی ٹیم بھی مستند بولرز اور بیٹسمینوں پر مشتمل تھی۔میچ میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور اسد شفیق نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ دوسری اننگز میں افتخار احمد نے 79 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی جب کہ بولرز میں عمران خان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔اظہر علی کے مطابق پاکستان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور عمران خان اور نسیم شاہ نے سب کو متاثر کیا۔اس میچ کے دوران ہی نسیم شاہ پاکستان میں اپنی والدہ کے انتقال کے باعث شدید صدمے سے بھی دوچار ہوئے لیکن انہوں نے کھیل کو جاری رکھا۔کپتان اظہر علی کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے 20 وکٹوں کا حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ‘مجھے اس میں کوئی کوئی شک نہیں ہے کہ اگربولروں نے اسی طرح بولنگ کی تو وہ وکٹیں نہیں لے سکیں گے۔ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اب تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی سکی ہے اور اظہرعلی کا کہنا ہے کہ اب موقع بھی ہے اور ٹیم میں تاریخ رقم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

