تازہ تر ین

لاہور قلندر نے 7.4 فٹ کا دراز قد سپنر تلاش کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران 7.4 فٹ کے دراز قد کے حامل کھلاڑی کو دریافت کر لیا۔لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ کی وہ بدقسمتی ٹیم ہے جو مسلسل ایونٹ کے دوران آخری نمبر پر رہتی ہے تاہم ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ایونٹ کے بعد ملک بھر میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرتی رہتی ہے، ٹیلنٹ کی تلاشی کے دوران انہوں نے ملک کے لیے بڑے بڑے نام ڈھونڈے ہیں، حارث رو¿ف، سہیل اختر، شاہین شاہ آفریدی سمیت متعدد بڑے نام انہوں نے ملک کو دیئے۔نئے ٹیلنٹ جسے دریافت کیا گیا ہے اس کا قد 7.4 فٹ ہے، اس کا نام محمد مدثر ہے، لاہور قلندر کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں انہیں اب ٹریننگ دی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان دنیا کرکٹ کا واحد ملک ہے جہاں فاسٹ باﺅلر ایک سے بڑھ ایک سامنے آتے رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دراز قد فاسٹ باﺅلر ہیں جو ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔لاہور قلندر انتظامیہ نے گزشتہ دو سالوں میں مختلف حصوں سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا جس میں پونے تین لاکھ سے زائد نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور منتخب کھلاڑیوں کو نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کرایا۔ لاہور قلندر رواں سال بھی اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے میں مصروف ہے۔نئے دریافت ٹیلنٹ محمد مدثر کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے، انہیں منتخب کرنے کے بعد ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انہیں ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھیجا جائے گا جہاں ان کی باو?لنگ میں مزید نکھار لایا جائے گا۔7.4 فٹ قد کے حامل محمد مدثر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سپن باﺅلنگ کرتے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد ان کی اگلی منزل قومی ٹیم میں شامل ہونا ہے۔ اگلا پورا سال محمد مدثر کے لیے بہت اہمیت کا حام لہے۔اپنے دراز قد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں میری پہلی منزل ہے، میں اپنے پاو¿ں کے حساب سے جوتوں کی تلاش میں ہوں کیونکہ میرے لیے سب سے مشکل کام بوٹوں کی تلاش ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرا دراز قد میری فٹنس پر حاوی نہیں ہو گا اور نہ ہی یہ میرے کیریئر کے دوران میرے لیے کوئی بڑا مسئلہ پیش آئے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv