Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مارچ پر بھارتی میڈیا تالیاں بجا رہا ہے ،سازش کی بوتو آئے گی،ضیاءشاہد

By adminاکتوبر 29, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ این آر او کو مذاق بنا لیا ہے ہر شخص این آر او کو اپنے معنی میں استعمال کر رہا ہے۔ عمران خان کا مطلب ہے کہ لوگوں کو کھلی چھوٹ نہیں دوں گا۔ ڈیل نہیں کروں گا۔ نوازشریف کہتے ہیں مجھے ڈیل کی ضرورت نہیں۔ آصف زرداری بھی انکار کر چکے ہیں کہ ڈیل لوں گا نہ ڈھیل لوں گا اور ولانا فضل الرحمان جو سیاست کے میدان کے پرانے چیمپئن ہیں انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے این آر او نہیں دیں گے۔ ہر ایک کا این آر او مختلف ہے۔ سب این آر او، این آر او کھیلنے لگے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان آگے بڑھ کر کہہ رہے ہیں کہ مہرے کو نہیں اصل مالکان کو پکڑوں گا۔میں سمجھتا ہوں کہ کامل علی آغا کو بات کرنے کی آزادی ہے جہاں تک دھرنے یا آزادی مارچ کی بھارت نوازی کا تعلق ہے بھارت نوازی تو اس بات سے ظاہر ہے کہ جب کہ ہمارے قوم میں جو نقطہ اشتراک تھا کافی دنوں سے وہ کشمیر کا مسئلہ اب مسئلہ کشمیر کے متبادل کوئی سا بھی دوسرا پروگرام کھڑا کر دیں تو یہ بھی ایک طرح سے بھارت کی مدد ہے اور جہاں تک بھارت کو اس کو اون کرنے کا تعلق ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ جمعیت علمائے ہند جو تھی وہ کانگرس کے ساتھ تھی اور اس کی ہمدردیاں کانگریس کے ساتھ تھی۔ اور اس کی ہمدردیاں کانگریس کے ساتھ تھیں اس لئے جمعیت علمائے ہند بھی بڑے علماءتھے مگر وہ سب کے سب وہ مسلم لیگ کے خلاف تھے اور وہ تحریک پاکستان کے خلاف تھے اور یہی وجہ ہے کہ دیوبند کے بڑے بڑے علماءجس میں دیوبندی سکول آف تھاٹ کے ابوالکلام آزاد تو براہ راست کانگریس میں شامل تھے کانگریس کے صدر ہے بعد ازاں پنڈت نہرو کے دور میں وزیر تعلیم تھے اس کے بعد ایک زمانے میں کانگریس کے صدر ہونے کے علاوہ وہ انڈیا کے صدر بھی رہے۔ یہ قدرتی صف آرائی ہے۔ ایک صف میں جمعیت علمائے ہند اور پاکستان بننے کے بعد اس کی ایک شاخ جمعیت علمائے اسلام جو تھی وہ ہے دوسری طرف جو مسلم لیگ ہے یہ عجیب بات ہے یہ قدرت کی ستم ظریفی ہے کہ آج کی مسلم لیگ جو ہے جمعیت علمائے ہند کی ایک شاخ ہے جس کا نام جمعیت علمائے اسلام ہے یہی وجہ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم پاکستان کے گناہ میں شامل نہیں یہ مولانا مفتی محمود نے جو مولانا فضل الرحمان کے والد صاحب تھے اس لئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت جو پولرائزیشن ہوئی ہے وہ ہے پاکستان کی آرمی، اس کے ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جماعت تحریک انصاف، ان کے ساتھ حلیف جماعتیں اور دوسری طرف ہے پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ان سب کی سرخیل جناب مولانا فضل الرحمان اب ایک صف میں وہ ہیں، آپ کو یاد ہو گا قطع نظر اس کے کہ عمران خان کی تقریر اچھی تھی یا بقتول مسئلہ کشمیر کے وہ کہتے ہیں اس تقریر میں کوئی خاص بات نہیں تھی اس میں کوئی چاک آﺅٹ پروگرام نہیں تھا کشمیر کے لئے حالانکہ اس میں کشمیر کے لئے سمت متعین نہ کی گئی ہوتی تو اتنی بڑی خبر جس کو پاکستان کو اہمیت نہیں دی وہ امریکی کانگریس ارکان کا انڈیا کو خط تھا وہ ایسے ہی ہو گیا یعنی وہ بلا وجہ لکھا گیا اگر اتنی بڑی تحریک جس کو عمران خان صاحب شروع کر کے آئے تھے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کامل علی آغا صاحب مجھ سے اتفاق کریں گے کہ یہ اس کا شاخسانہ تھا اگر عمران خان کشمیر کے بارے میں واضح لائن نہ لیتے اور اس انتہا تک نہ جاتے تو کیا امریکہ 5 مرتبہ بعد میں یہ کہتا کہ کرفیو ختم کریں اور امریکی کانگریس ارکان ایک آفیشل خط انڈیا کو کبھی نہ لکھتے کہ آپ اس کو ختم کریں۔ انصاف کی نظر سے دیکھنا چاہئے میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کی کشمیر بارے کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ یہ اس کا نتیجہ تھا کہ امریکی کانگریس ارکان نے خط لکھا۔ لیکن یہ بھی ایک افسوسناک بات ہے کہ اس لئے میں بڑی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ صرف عمران خان کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کی کوئی ایک سٹیٹمنٹ بھی دی ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم وہ کوئی بھی ہو وہ جا کر وہاں کشمیر کے بارے میں بات کرتا ہے کوئی آفیشل سٹیٹ منٹ نوازشریف تو جیل میں ہیں حالانکہ انہوں نے جو کہنا ہوتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں اسے ان کے متلقین کے ذریعے وہ باہر آ جاتا ہے لیکن شہباز شریف تو آزاد تھے کوئی ان کی سٹیٹمنٹ آئی ہے کہ کشمیر کے سلسلے میں، مقبوضہ کشمیر کے سلسلے مں ان کے تو سب سے زیادہ تعلقات تھے۔ نوازشریف صاحب کے مودی سے تھے۔ آپ بھول گئے مودی صاحب کس طرح سے نوازشریف کے گھر کی شادی کے فنکشن میں وہ کس طرح سے تشریف لائے تھے بغیر کسی پروٹوکول کے بغیر کوئی دورہ ڈکلیئر کئے وہ کس طرح سے تحفے تحائف لائے تھے اور کس طرح سے ان کو نوازشریف صاحب کی طرف سے جاتے تھے۔ ساڑھیاں جاتی تھیں اور آم کی پٹیاں جاتی تھیں یہ وہی مودی ہیں جن کے بارے میں بعد میں آپ نے سنا کہ وہ مسمانوں کا بڑا مخالف ہے اس نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت جو تھی وہ ساری کی ساری ایک طرف رکھ کر کھل کر کشمیر اپنی بھارت میں شامل کر لیا۔ اس کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ آر ایس ایس کے بدمعاش وہاں بھیج دیئے۔ کیا اس سارے سلسلے میں کوئی شہباز شریف یا نواز شریف یا کسی اور مسلم لیگی ن کے اکابرین کی کوئی سٹیٹمنٹ ہے تو مجھے دکھا دیں۔ بہترین پوزیشن یہی تھی کہ سیاسی اختلافات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے اگر یو این او میں تقریر کی تھی جس کے آفٹر شاکس میں اب کانگریس انڈیا کو خط لکھ رہی ہے وہ کم از کم خاموش رہی بلاول بھٹو نے البتہ کہہ دیا کہ تقریر میں کچھ بھی نہیں تھا۔
ضیا شاہد نے کہا کہ عمران خان کی تقریر اور کاوشوں کے نتیجے میں امریکی کانگریس ارکان کاانڈیا کے وزیراعظم کو خط لکھنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو آپس میں جتنے بھی اختلافات ہوں کشمیر کے سلسلے میں متحد ہونا چاہئے۔ میری سب سے عاجزی سے ہر جماعت سے یہ چاہوں گا کہ کشمیر کے سلسلے میں جو ہمدردی دیں خاص طور پر مسلم لیگ ن جس پر پہلے ہی الزام ہے کہ نواز شریف کے مودی سے ذاتی تعلقات تھے وہ اپنی ذاتی فیملی شادیوں میں آئے تھے میں نے تو اس پروگرام میں بڑی مرتبہ کہا کہ نواز شریف اپنے گڈ آفسز سے اچھے تعلقات ہیں تو یہ اچھی بات ہے ان اچھے تعلقات کو کشمیر کے سلسلے میں اپنی قلم دیں داخل کرنے کی بجائے اگر نوازشریف ان کو یہ سمجھانے میں قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت جو انہوں نے ختم کر دی ہے وہ اس کی بجائے سابقہ اپوزیشن پر بحال کر دیں تو میں تو ان کا مرید ہو جاﺅں گا اور ساری عمران کی صحت یابی اور ان کی خوشی کے لئے دُعا کرتا رہوں گا کہ انہوں نے اتنا بڑا کام کر دیا جو پاکستان میں کوئی نہیں کر سکا تھا وہ نوازشریف صاحب نے کر دیا لیکن نواز شریف یا شہباز شریف صاحب کشمیر کا نام ہی نہیں لیتے۔ اگر مولانا فضل الرحمان کا ایک دو ماہ پہلے آزادی مارچ ہوتا تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوتا ان کو حق حاصل ہے اگر دو ماہ بعد ہوتا تو بھی ان کو حق حاصل ہے اس وقت جبکہ کشمیر کے بارے میں ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ساری جماعتو ںکو ایک نقطہ پر متفق ہونا چاہئے کہ انڈیا وہ وہاں سے کرفیو ہٹائے اور حالات معمول پر لائے۔ تو اس مرحلے پر کوئی بھی نہیں ایک درفطنی سامنے لا کر عوام کی توجہ اس طرف لے جائیں جو لوگ گرفتار ہو رہے ہیں تقریریں کر رہے ہیں مفتی کفایت اللہ صاحب کی تقریر جس کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا وہ چندہ مانگنے کے لئے نہیں تھی وہ پاکستان کے اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے پر تھی جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہمیں اپنی لڑائیوں میں پاک فوج کو نہیں گھسیٹنا چاہئے، اس خوشی سے بھارت کے ٹی وی چینلز تالیاں بجا رہے ہیں کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ بہت زبردست ہے۔ بلاول کہتے ہیں ملک نہیں چل رہا معیشت نہیں چل رہی۔ جمعیت علمائے اسلام کو حق حاصل ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں تو وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں دیکھنا یہ ہو گا کہ پیپلزپارٹی کراچی اس کا گڑھ ہے۔ اس کے لیڈران مولانا کے پاس گئے اور حاضری لگوا کر واپس آ گئے۔ اگر چاہتی تو 50 ہزار بندے ان کے ساتھ شامل ہو کر آتے تو لاکھ آدمی تو ملتان تک مولانا کے ساتھ شامل ہونا چاہئے تھا اس کا مطلب ہے کہ آج فیصلہ ہو رہا تھا۔ ابھی پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف کی زیر سرکردگی یہ اجلاس ہو رہا ہے لاہور میں فیصلہ کرنا ہے اور علامتی طور پر شریک ہوں گے شہباز شریف یا پنجاب میں جہاں مسلم لیگ کی کافی بڑی تعداد ہے یہاں سے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کو آزادی مارچ میں شامل کرتے ہیں اس کا فیصلہ کل ہو جائے گا۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.