اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم ملک نہیں چلاسکتا اسے گھر جانا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کا پمز اسپتال میں والد کی تیمارداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صدر زرداری کا علاج ان کا حق ہے، ان پر اب تک کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا ہے، ہمارا اپنا کوئی فیملی ڈاکٹر نہیں بلکہ ہم سرکاری ڈاکٹرز پر انحصار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت پر اعتماد نہیں کر سکتا، علاج پر مطمئن نہیں ہوسکتے، صدر زرداری کا حوصلہ بلند ہے، آصف زرداری کو نجی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے جس طرح نواز شریف کو دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری بہنیں صدر زرداری کوضمانت کی درخواست دینے پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن صدر زرداری تاحال طبی بنیادوں یا کسی اور قانون کے تحت ضمانت لینے پر آمادہ نہیں ہورہے، سابق صدر کے خلاف کوئی الزام نہیں اور کوئی کیس اب تک فائنل نہیں ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کو بھی مجرم قراردے کر حراست میں لیاگیامگر ہمارےساتھ الٹا سلوک کیا جارہا ہے، ہمارے آئینی و جمہوری حق تک چھین لیے گئے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں مثانے، ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔پی پی چیئرمین نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک نا اہل وزیر اعظم ملک پر مسلط ہے، جو جلد مستعفی ہوگا، اس ملک کی عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم یہ ملک نہیں چلاسکتا، وزیراعظم بہت جلد استعفیٰ دینے والے ہیں اور بہت جلد پاکستان کا اچھا وقت آنے والا ہے۔آزادی مارچ کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ ایک اچھا پیغام جارہا ہے، آزادی مارچ میں ہر جماعت کے کارکن نظر آئے، ابھی تو آزادی مارچ شروع ہوا ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بند کردیا، میڈیا اور عدالت پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے، نیب کو اپنا کھلونا بنادیا، ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا ہے اور یہ قافلہ سکھر سے آگے نکل چکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

