لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی کپتانی کے لیے رضامند ہوگئے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اسد شفیق کی موجودگی میں سندھ ٹیم کی قیادت کریں گے، سندھ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ذرائع کے مطابق اسد شفیق ایک را=نڈ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا چلے جائیں گے، اس لیے ٹیم انتظامیہ کے قائل کرنے پر سرفراز احمد سندھ کی کپتانی پر راضی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد میں ایک صحافی کے تیکھے سوال سے ناراض ہوکر سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔سرفراز احمد کے اس فیصلے کے چند دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے بھی س±بکدوش کردیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا کر اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا اور بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کاکپتان مقرر کیا گیا جب کہ ون ڈے کی کپتانی سے بھی سرفراز کو ہٹادیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے جو سرفراز احمد کی کپتانی سے خوش دکھائی نہیں دے رہے تھے۔اگرچہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 0-2 سے جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی تاہم سری لنکا کی نوجوان ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 کی ہزیمت کے بعد سرفراز احمد کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں، انھوں نے 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے جن میں سے 29 جیتے اور صرف 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلےکا آغاز آج سے ہورہا ہے جہاں پانچویں راﺅنڈ کے میچز کوئٹہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہین شاہ آفریدی (ناردرن) قومی کرکٹ اکیڈمی میں جاری ری ہیب پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راﺅنڈ میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست سینٹرل پنجاب کا مقابلہ چوتھے نمبر پر موجود سندھ کی ٹیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت احمد شہزاد کے سپرد کی گئی ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راﺅنڈ کے دوران سیالکوٹ میں دوسال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں شیڈول میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ میزبان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میچ کھیلا جائے گا، رواں سیزن کے دوران یہ کوئٹہ میں تیسرا میچ ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

