Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
  • مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وہ دن آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر فتح کریں گے، شہباز شریف

By adminاکتوبر 27, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی عوام جلد ان کے قائد نواز شریف کی قیادت میں کشمیر فتح کرے گی۔پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شمالی آئرلینڈ کے مسئلے کو پوری دنیا نے مل کر حل کرایا، جنوبی سوڈان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہوئی تاہم مقبوضہ کشمیر میں فسطائی حکومتیں مظالم ڈھا رہی ہیں مگر دنیا سورہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر کو پاکستان نے آزاد کرانا ہے اور اس کے لیے ہمیں اپنی کمر کسنی ہوگی اپنے حالات درست کرنے ہوں گے’۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘قوم آج کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ایک آواز میں بات کر رہی ہے اور یوم سیاہ منا رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا جسے عمران خان نے کھوکھلا کردیا ہے اور لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پوری دنیا نے تعریف کی مگر ہم ایران اور سعودی عرب میں تو ثالثی کرائیں اور اندر لڑائی کروائیں اس طرح کشمیر نہیں مل سکتا، یہ دوغلی پالیسی نہیں چل سکتی’۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘وہ دن جلد آئے گا جب ہم نواز شریف کی قیادت میں کشمیر فتح کرلیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف نے بطور وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے بھرپور آواز اٹھائی تھی جبکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کیا تھا’۔انہوں نے بتایا کہ مودی نے 5 اگست کو کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جو آج تک جاری ہے، وہاں اسکول اور بازار بند ہیں جبکہ کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘کشمیر بھی پاکستان کی جھولی میں آئے گا اس ہی طرح جس طرح مشرقی جرمنی مگربی جرمنی کے جھولی میں گیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کشمیر کو ملک کا حصہ نہیں بنا سکتے یہ قوم بنائے گی، پاکستان بنائے گا، مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف بنائے گا’۔خطاب کے آخر میں انہوں نے پوری قوم سے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی قبضے کے 72 برس مکمل ہونے پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ادھر حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل نافذ کیے گئے کرفیو کو 84 روز ہوچکے ہیں۔بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آج بھی انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔

admin

Keep Reading

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

تازہ ترین

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.