اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاﺅنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو تباہ کیا، آرٹلری گن (توپ خانوں) کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔واضح رہے کہ 14 فروری کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔26 فروری کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ تباہ کردیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بناتے ہوئے اور بروقت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔جس کے بعد 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں طیاروں کو مار گرایا، جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔ساتھ ہی پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی اور بھارت کی جانب سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کا پاک فوج موثر جواب دیتی ہے اور 6 اگست کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک، کئی کو زخمی اور 2 بنکرز کو تباہ کردیا تھا۔یہی نہیں بلکہ 19 اور 20 اکتوبر کے درمیان آزادجموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے، جس پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ 2 بھارتی بنکرز کو بھی تباہ کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

